top of page

Search Results

1 result found with an empty search

  • چین نے پہلی بار گرین میتھانول اِنجیکشن سے روائیتی ڈیزل بحری جہاز کو کامیابی سے چلانے کا ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے۔

    چین کی ایک اور بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ چین نے پہلی بار گرین میتھانول اِنجیکشن سے روائیتی ڈیزل بحری جہاز کو کامیابی سے چلانے کا ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے۔ یہ ٹیسٹ چین کے صوبے ہینان کی بندرگاہ یانگپوو پر کیا گیا ہے۔ اِس بحری جہاز میں کل 200 ٹن گرین میتھانول ڈالا گیا ہے، اِس  تجربے سے 325 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی ممکن ہوئی ہے، جو کہ 19,000 درخت لگانے کے مساوی اثر رکھتی ہے۔ گرین میتھانول شہری کچرے، حیوانی فضلے اور دیگر ضائع شدہ بایوماس سے تیار کیا گیا ہے۔ اِس مقصد کے لیے توانائی کے سیکٹر میں چین کے تیسرے بڑے سرکاری اِدارے چائنا نیشنل آف شوئر آئل کارپوریشن کی ایک ذیلی کمپنی چائنا بلیو کیمیکل لمیٹڈ نے بڑی مقدار میں یہ گرین میتھانول تیار کیا ہے۔ یہ چین کا پہلا کل سپلائی چین ماڈل ہےجس میں پروڈکشن، نقل و حمل، اسٹوریج اور بَنکرنگ شامل ہیں۔ یورپی یونین کے ہدایت نامہ کے مطابق  کاربن ڈائی آکسائیڈ میں 65 فیصد کمی کے ہدف کو پورا کرنا ہوتا ہے جبکہ چین کا یہ جدید طریقہ اُس ہدف سے بھی کہیں زیادہ ہے، اور کارکردگی کے معیار میں بھی کافی بہتر ہے۔ یہ تجربہ چین کی گرین شپنگ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

bottom of page